Urdu (اردو)

 Doncaster Same Day Health Centre

ڈونکاسٹر سیم ڈے ہیلتھ سنٹر ایف سی ایم ایس (این ڈبلیو) لمیٹڈ FCMS (NW) Ltd کی طرف سے چلایا جاتا ہے۔

اوقات کار:

سوموار تا اتوار، صبح 8 بجے تا رات 8 بجے

(تمام عوامی چھٹیوں پر کھلا ہوتا ہے)

رابطہ

0300 123 3103 (مقامی شرح لاگت) یا این ایچ ایس 111 پرفون کریں ۔

ڈونکاسٹر سیم ڈے ہیلتھ سنٹر، Cavendish Court, South Parade, Doncaster DN1 2DJ پر واقع ہے۔ 

ڈونکاسٹر سیم ڈے ہیلتھ سنٹر کیا ہے؟

ایک اُسی دن مہیا کی جانے والی خدمت جومعمولی بیماریوں یا چوٹوں کے حوالے سے مشورہ مہیا کرسکتی ہے، اگرآپ اپنے جی پی سے نہ مل سکیں۔

مجھے وہاں کب جانا چاہیے؟

ڈونکاسٹر سیم ڈے ہیلتھ سروس آپ کی ان حالتوں میں مدد کرسکتی ہے، جیسا کہ ؛ خراب گلا، کانوں میں درد، کھانسی ، ٹھنڈ لگ جانا ، موچ اور کچھاؤ۔

اگرآپ اپنی جی پی پریکٹس کے ساتھ ایک فوری اپائنٹمنٹ طے کرنے میں ناکام رہے ہیں تو اس سنٹر سے رابطہ کریں

یاد رکھیں ، ادویات سےمناسب طورپر بھری الماری مختلف اقسام کی معمولی بیماریوں اورچوٹوں کا علاج کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

کیا میں وہاں کسی بھی وقت جاسکتا ہوں؟

نہیں، آپ ڈونکاسٹرسیم ڈے ہیلتھ سنٹر پر صرف اپائنٹمنٹ لے کر ہی جاسکتےہیں ۔ برائے مہربانی جانے سے پیشتر اپائنٹمنٹ لینے کے لئے فون کریں۔

میں اپائنٹمنٹ کیسے بنوا سکتا ہوں؟

پہلے اپنی جی پی پریکٹس سے رابطےکی کوشش کریں ، اگر آپ کو اپائنٹمنٹ نہیں ملتی تو سنٹرکو0300 123 3103 پرفون کرنے(مقامی شرح لاگو ہوتی ہے) کے ذریعے رابطہ کریں   یا این ایچ ایس 111 پررابطہ کریں۔

کیا خدمات دستیاب ہیں؟

ہم معمولی بیماریوں اور چوٹوں کے ایک سلسلے کا علاج کرسکتےہیں۔ تاہم، اگر آپ کو شبہ ہے کہ کوئی ہڈی ٹوٹ گئی ہے یا گہرا زخم لگ گیا ہے، تو برائے مہربانی میکسبرو مونٹیگ کے مائنرانجری یونٹ   پر جائیں یا، صرف ہنگامی نوعیت کی صورتحال میں ڈونکاسٹر رائل انفرمری کے شعبہ اے اینڈ ای   پر جائیں۔

اگرآپ کو ضرورت ہوئی تو ہماری ٹیم آپ کو ادویات تجویز کرسکتی ہے۔

کیا میں ایک مریض کے طورپر اندراج کروا سکتا ہوں؟

آپ ڈونکاسٹر سیم ڈے ہیلتھ سنٹر پراندراج نہیں کرواسکتے۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ یہ آپ کے جی پی کی مقامی سروس کی متبادل سروس نہیں ہے۔

اگرآپ کسی جاری بیماری کا شکار ہیں ، تو آپ کا جی پی آپ کو ممکنہ طورپر بہترین علاج کی پیش کش کرنے کے قابل ہوگا۔

کیا میں یہاں سے سک نوٹ حاصل کرسکتا ہوں؟

ہم آپ کو سک نوٹ مہیا نہیں کرسکتے لیکن آپ کو ایک خط دے سکتےہیں جو اس سنٹر پر آپ کی حاضری کی تصدیق کرے گا۔ اس کےلئے استقبالیہ پر کہیں۔

اگر سنٹر بند ہوا تو میں کیا کروں؟

اگرآپ کو فوری نوعیت کی کوئی مشکل درپیش ہےتومشورے کےلئے این ایچ ایس 111 پرفون کریں یا اپنے جی پی کو فون کریں تاکہ آپ کو اوقات کار کےعلاوہ سروس کی طرف منتقل کردیا جائے۔

معمولی بیماریوں اورچوٹوں کے لئے اُسی دن مہیا کیا جانےوالا مشورہ اورعلاج ۔

0300 123 3103 پراپائنٹمنٹ بُک کروائیں یا این ایچ ایس 111 کو فون کریں۔

سنٹر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا ہوتا ہے۔

اپائنٹمنٹس کے لئے سارا سال ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈکس کی طرف سے ماہرانہ مدد۔

کیا آپ معذوروں کے لئے رسائی رکھتےہیں؟

معذورافراد کےلئےکارپارکنگ کی جگہیں دستیاب ہیں ۔ اس کےعلاوہ وہیل چیئراستعمال کرنے والوں کےلئے ایک کم اونچائی والا ڈیسک ، انتظارگاہ میں معذورافراد کےلئے ٹائلٹس اور استقبالیہ پر سُننے کے لئے ایک لوپنگ سسٹم موجود ہے۔

کیا میں کسی چیپرون کےلئے درخواست کرسکتا ہوں؟

تمام مریضوں کو مشورے کی غرض سے کسی چیپرون کےلئے کہنے کا حق حاصل ہے۔ برائے مہربانی اپائنٹمنٹ بُک کرواتے وقت اس کےلئے کہیں یا عملے کےکسی رُکن سے بات کریں۔

 اگرانگریزی میری مادری زُبان نہیں ہے تو میں کیا کروں؟

سنٹر لینگویج لائن نامی ترجمہ کی خدمت استعمال کرتا ہے۔ برائے مہربانی پیشگی طورپر استقبالیہ پرکہیں ۔ اس کےعلاوہ ہماری ترجمہ شدہ معلومات اس لنک پر بھی موجود ہیں :

www.tinyurl.com/doncastersameday

میں سنٹرپر کیسے پہنچ سکتا ہوں؟

ڈونکاسٹر سیم ڈے ہیلتھ سنٹرCavendish Court, South Parade, Doncaster DN1 2DJ پر واقع ہے۔

سنٹرایک آف سائٹ پارکنگ کی بھی پیش کش کرتا ہےاور ڈونکاسٹر انٹرچینج سے متعدد بسیں(بس نمبر25،29، 55، 57 اور99) یہاں آتی ہیں ۔

 

Translate